انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 90پیسے کمی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 90پیسے کی کمی ہوئی ہے،انٹربینک میں ڈالر 288روپے 90پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔