اٹارنی جنرل صاحب !آپ ریکارڈ دیکھ کر تیاری کرلیں، یہ حساس معاملہ ہے،چیف جسٹس پاکستان کے سپریم کورٹ کے ریکارڈ تک رسائی کی درخواست پر ریمارکس

اٹارنی جنرل صاحب !آپ ریکارڈ دیکھ کر تیاری کرلیں، یہ حساس معاملہ ہے،چیف جسٹس ...
اٹارنی جنرل صاحب !آپ ریکارڈ دیکھ کر تیاری کرلیں، یہ حساس معاملہ ہے،چیف جسٹس پاکستان کے سپریم کورٹ کے ریکارڈ تک رسائی کی درخواست پر ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے ریکارڈ تک رسائی کی درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب !آپ ریکارڈ دیکھ کر تیاری کرلیں،یہ حساس معاملہ ہے، یہ نہ ہو کہ ہم کچھ اور کہہ رہے ہوں اور اٹارنی جنرل کچھ اور۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انفارمیشن ایکٹ کے تحت سپریم کورٹ کے ریکارڈ تک رسائی کی درخواست پر سماعت ہوئی،کورٹ شروع ہوتے ہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلا لیا،درخواست گزار شہری کی وکیل بھی روسٹرم پر آگئیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب !آپ ریکارڈ دیکھ کر تیاری کرلیں،یہ حساس معاملہ ہے، یہ نہ ہو کہ ہم کچھ اور کہہ رہے ہوں اور اٹارنی جنرل کچھ اور،اٹارنی جنرل وفاق کے وکیل ہیں آپ پر بھاری ذمہ داری عائد ہو گی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان رجسٹرار آفس کی نمائندگی کریں گے،کیس کو نمبر کے مطابق آخر میں ہی سنا جائے گا، آپ کسی کو یہاں کورٹ روم میں بٹھا دیں،جب کیس کی باری آئے گی تو آپ کو بلا لیں گے۔