روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد میں اضافہ، کتنے ارب ڈالر جمع ہو گئے، سٹیٹ بینک نے معلومات شیئر کردیں

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد میں اضافہ، کتنے ارب ڈالر جمع ہو گئے، سٹیٹ بینک ...
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد میں اضافہ، کتنے ارب ڈالر جمع ہو گئے، سٹیٹ بینک نے معلومات شیئر کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے معلومات شیئر کرتے ہوئے کہاکہ اگست 2023میں 10ہزار 597روشن ڈیجیٹل کھولے گئے ہیں،اگست 23تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 6لاکھ 6ہزار 865رہی،سٹیٹ بینک نے کہاکہ روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں ابتک 6ارب 61ہزار 70لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے ہیں،آرڈی اے سے 36ماہ میں 1ارب 48کروڑ 40لاکھ ڈالر واپس نکالے گئے،مرکزی بینک کا مزید کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں آئے 4ارب 60لاکھ ڈالر مقامی سطح پر استعمال ہوئے، روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں اگست 23تک واجب الادا ڈپازٹس 1ارب 12کروڑ 80لاکھ ڈالر ہیں۔

مزید :

قومی -بزنس -