ڈاکٹر محمد جہانگیر تمیمی کے انتقال پراظہار افسوس

ڈاکٹر محمد جہانگیر تمیمی کے انتقال پراظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے پروفیسر(ر) ڈاکٹر محمد جہانگیر تمیمی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے اہل خانہ کو یہ عظیم سانحہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔