ڈی ایچ کیو شیخوپورہ کے آپریشن تھیٹر کی ویڈیو وائرل، 2 ڈاکٹروں سمیت 6 اہلکار معطل کردیئے گئے
شیخوپورہ (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کے آپریشن تھیٹر کی ویڈیو وائرل ہونے پر 2 ڈاکٹروں سمیت 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے 2 ڈاکٹروں سمیت 6 اہلکاروں کو معطل کیا۔کنسلٹنٹ ڈاکٹر وقاص اور لیڈی ڈاکٹر کا آپریشن لسٹ پر تنازع تھا، آپریشن سے پہلے مریض کو بے ہوش کرنے کی ذمے داری لیڈی ڈاکٹر کی تھی۔لیڈی ڈاکٹر کے بجائے آپریشن تھیٹر کے چھوٹے ملازم سے مریض کو بے ہوشی کا انجکشن لگوایا گیا۔
غیر تربیت یافتہ ملازم کی جانب سے مریض کو انجکشن لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔