کھیلوں کی دنیا کا انقلابی پروگرام  ہر گلی سے چیمپئن تلاش کرنے کا منصوبہ!

    کھیلوں کی دنیا کا انقلابی پروگرام  ہر گلی سے چیمپئن تلاش کرنے کا منصوبہ!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 صوبائی وزیر کھیل نے آئندہ مالی سال کے لئے کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی تربیت کے سلسلے میں ایک انقلابی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔اس منصوبے میں انہوں نے نہ صرف موجودہ سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کا عزم کیا گیا بلکہ نئے اسٹیڈیمز، سپورٹس اکیڈمیز، اور ضلعی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز بھی شروع کئے جائیں گے۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے آئندہ سال کے لئے سپورٹس کے میگا منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب کے تمام اضلاع میں والی بال، باسکٹ بال اور بیڈمنٹن کے 100آوٹ ڈور گراؤنڈز،لاہور کی ماڈل لوکیشن پر 50 سپورٹس کی آوٹ ڈور سہولیات بنانے کا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 11ارب روپے کی مالیت سے 68 نئے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے،اگلے سال پنجاب میں 25ارب روپے کی سپورٹس سکیموں پر کام کیا جائے گا،پنجاب سٹیڈیم کو 800 ملین سے اپ گریڈ کیا جائے گا،پنجاب سٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 12ہزار کی جائے گی،نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں اوپن والی بال کورٹ، ای گیمز، ای بورڈ گیمز اور ٹیبل ٹینس کمپلیکس تعمیر کئے جائے گا، آرچری کمپلیکس کلائمبنگ وال اور بیس بال گراؤنڈز لاہور میں بنائی جانے گی، پنجاب کے کئی شہروں میں اکھاڑے بنانے اور گوجرانوالہ میں اس سال ریسلنگ سٹیڈیم مکمل ہو جائے گا۔

 ملک فیصل ایوب کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح کا سکوائش کمپلیکس اس سال مکمل ہو جائے گا، ڈیرہ غازیخان، رحیم یار خان، عیسیٰ خیل، میاں والی، پیر محل،ٹوبہ ٹیک سنگھ،احمد پور شرقیہ، منڈی بہاوالدین، علی پور چٹھہ،سرگودھا، بہاولپور، پسرور، سیالکوٹ، وہاڑی، لودھراں و دیگر شہروں میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر ہوں گے،ساہیوال میں سنتھیٹک ہاکی ٹرف نصب کی جائے گی، ملک فیصل ایوب کھوکھر نے افسران کو پنجاب کے تمام اضلاع میں فی کس 30لاکھ روپے کی لاگت سے والی بال، باسکٹ بال اور بیڈمنٹن کے 100 آوٹ ڈور گراؤنڈز بنانے کے بارے میں فوری طور پر منصوبہ تیارکرنے کی ہدایت کی۔کھیلوں کے ماہرین نے حکومت کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے، ان منصوبوں میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے پر بھی زور دیتے اس امر کا اظہار کیا اس طرح پاکستان عالمی سطح پر کھیلوں کے میدان میں اپنا ایک بلند مقام حاصل کر سکتا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -