فالس فلیگ آپریشنز تماشہ بن گئے، عالمی کوریج نہ ملنے پر بھارت ہیجان میں مبتلا
نئی دہلی (آن لائن)بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز دنیا بھر میں تماشہ بن گئے۔ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کے ایک ہی طرح کے ڈراموں کا تسلسل ہے، ماضی کی طرح اس بار بھی پہلگام واقعہ کا الزام بغیر شواہد کے پاکستان پر دھرا گیا، ماضی کی نسبت اس بار بین الاقوامی میڈیا نے پہلگام واقعہ کو کوئی کوریج نہ کی،یورپی، امریکی اور دیگر ممالک کے میڈیا نے اسے محض خبر کے طور لیا، ذرائع کے مطابق بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی بے اعتنائی نے بھارتی شہریوں اور ابلاغی نمائندوں کو ہیجان میں مبتلا کر دیا۔برکھا دت نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے پہلگام واقعہ کی نامناسب کوریج پر میں صدمے سے دوچار ہوں۔ذرائع کے مطابق ماضی کے واقعات جن کا الزام پاکستان پر لگایا گیا کے شواہد اب تک سامنے نہیں آئے، دنیا بھارت کے اس مکروہ اور فریبی چہرے کو پہچان چکی، 2000 میں چٹی سنگھ پورہ قتل عام کے بعد ابتدا میں لشکرِ طیبہ پر الزام لگایا گیا، بعد میں بھارتی آرمی کے چنرل کے ایس گل نے اپنی فوج کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا، افضل گورو کی پھانسی کے بعد بھارتی عدالت نے اعتراف کیا کہ ثبوت ناکافی تھے، 2001 میں پارلیمنٹ پر حملہ کر کے بھارت نے پاکستان پر الزام دھر کر 800 فوجیوں کو قربان کروا دیا، اس حملے کی بھی تاحال کوئی رپورٹ سامنے نہیں آسکی، 2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس حملے میں بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا،اصل مجرم آر ایس ایس اور ابھینو بھارت کا نکلا،شواہد سے ثابت ہوا دھماکوں میں بھارتی فوجی افسران اور انتہاپسند تنظیمیں ملوث تھیں، 2017 میں پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارتی وزیر دفاع کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا، سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سابق این آئی اے افسر ستیش ورما نے انکشاف کیا پٹھان کوٹ حملے کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔مودی سرکار کی سازشی سیاست اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،انکی اب دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے،ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزارت خارجہ کا بیان اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔سیاسی تجزیہ کار کے مطابق دنیا جان چکی ہے کہ بھارتی ایجنسیاں خود دہشت گردی کر کے الزام پاکستان پر دھر دیتی ہیں۔
بھارتی ہیجان