کوئٹہ ؛سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کاکہنا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے درخشاں میں دہشتگردوں کی موجودگی پر سی ٹی ڈی کی کارروائی کی،فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے جاری رہا، کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ سمیت دھماکا خیزمواد اور اسلحہ برآمدہوا، حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔