شاہ رخ خان کبھی مقبوضہ کشمیر کیوں نہیں گئے؟ وجہ سامنے آگئی

شاہ رخ خان کبھی مقبوضہ کشمیر کیوں نہیں گئے؟ وجہ سامنے آگئی
شاہ رخ خان کبھی مقبوضہ کشمیر کیوں نہیں گئے؟ وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کبھی مقبوضہ کشمیر کیوں نہیں گئے؟
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں امیتابھ بچن کے سامنے کی جانے والی شاہ رخ کی گفتگو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں اداکار نے بتایا کہ وہ آج تک کبھی مقبوضہ کشمیر نہیں گئے اور اس کے پیچھے ایک نہایت دل چھو لینے والی کہانی ہے۔
شاہ رخ خان نے انکشاف کیاکہ میری دادی کشمیر سے تعلق رکھتی تھیں اور کشمیر سے میرا رشتہ بہت گہرا ہے، میرے والد نے مجھ سے کہا تھا کہ زندگی میں 3 جگہیں ضرور دیکھنا استنبول، روم اور کشمیر لیکن ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ استنبول اور روم تو میرے بغیر دیکھ لینا مگر کشمیر میرے بغیر کبھی نہ جانا، میں تمہیں خود دکھاوں گا'۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میرے والد کا انتقال بہت جلد ہوگیا اور اس ادھورے وعدے کی تکمیل کا موقع کبھی نہ آیا۔
بالی وڈ کے بادشاہ نے نم آنکھوں سے بتایاکہ میں نے دنیا بھر کی سیر کی، دوستوں نے بلایا، خاندان والے چھٹیوں پر گئے مگر میں کبھی کشمیر نہیں گیا، بس دل میں وہی بات رہ گئی کشمیر میرے ابو کے بغیر نہیں دیکھنا'۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ مذکورہ ویڈیو اداکار کی پرانی ویڈیو ہے، اس کے بعد 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم 'جب تک ہے جان' کی شوٹنگ کشمیر کی تین مختلف جگہوں سری نگر، پہلگام اور گل مرگ میں ہوئی تھی۔