صنم جاوید اپنے شوہر سمیت گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو ان کے شوہر سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی تصدیق پولیس نے بھی کردی۔
پولیس کے مطابق صنم جاوید اور ان کے شوہر کو گرین ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے ، دونوں کو ۹ مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے اور تھانے متنقل کردیا گیا۔