پاکستان اوربھارت موجودہ صورتحال میں ذمہ دارانہ حل کی طرف جائیں: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان اوربھارت موجودہ صورتحال میں ذمہ دارانہ حل کی طرف جائیں: ترجمان ...
پاکستان اوربھارت موجودہ صورتحال میں ذمہ دارانہ حل کی طرف جائیں: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان اور بھارت کو موجودہ صورتحال میں ذمہ دارانہ حل کی طرف جانے مشورہ دیدیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں بھارت اور پاکستان کےساتھ رابطے میں ہیں، پاکستان اوربھارت معاملے کے حل کے لئے ایک ذمہ دارانہ حل کی طرف جائیں۔
ترجمان نے کہاکہ امریکا نے موجودہ صورت حال پرقریبی نظر رکھی ہے، بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہیں، امریکا تمام فریقین کو ذمے دارانہ حل کی جانب کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلگام میں پیش آئے دہشت گرد واقعے کی مذمت کرتے ہیں اوربھارت کے ساتھ کھڑے ہیں۔