یورپی ممالک سپین، پرتگال اور فرانس میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، لاکھوں افراد متاثر

یورپی ممالک سپین، پرتگال اور فرانس میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، لاکھوں افراد ...
یورپی ممالک سپین، پرتگال اور فرانس میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، لاکھوں افراد متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپین، پرتگال اور فرانس میں بڑا بلیک ڈاؤن ہوا ہے، جس کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔
"ڈان نیوز" نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے حوالے سے بتایا کہ بلیک آؤٹ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔سپین کے ریاستی بجلی کے نیٹ ورک کے آپریٹر ریڈ الیکٹریکا نے ایکس پر ایک بیان بتایا کہ ملک کے شمالی اور جنوبی حصوں میں بجلی کی بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے۔پرتگال کے رین آپریٹر کا کہنا تھا کہ پورا آئبیریائی جزیرہ اور فرانس کا کچھ حصہ اس بلیک آؤٹ سے متاثر ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز نے ہسپانوی ریڈیو سٹیشن کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ دارالحکومت میڈرڈ کے زیر زمین حصے کو خالی کیا جا رہا ہے، کیڈر سیر ریڈیو سٹیشن نے رپورٹ کیا کہ میڈرڈ شہر کے مرکز میں ٹریفک جام ہے کیونکہ ٹریفک لائٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
سپین کے گرڈ آپریٹر کے سربراہ ایڈورڈو پریٹو کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گرڈ پر بجلی کی بحالی میں 6 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔پرتگالی پولیس نے کہا کہ ملک بھر میں ٹریفک لائٹس متاثر ہیں، لزبن اور پورٹو میں میٹرو بند ہے اور ٹرینیں نہیں چل رہیں۔
دریں اثناء حکام کم از کم 1 گھنٹے بعد بھی بندش کی وجہ بتانے سے قاصر ہیں، عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ممکنہ سائبر حملے کو مسترد نہیں کیا جاسکتا جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔ صورتحال سے باخبر لوگوں کے مطابق سپین میں صورتحال سنبھالنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
ہسپانوی اور پرتگالی حکومتوں نے بریک ڈاؤن کے بعد کابینہ کے ہنگامی اجلاس طلب کر لیے۔