سی سی پی او سے امامیہ جرگہ کے نمائندہ وفد کی

سی سی پی او سے امامیہ جرگہ کے نمائندہ وفد کی

  


پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ، امسال جلوسوں کے راستوں کا از سر نو سروے کرکے سکیورٹی جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد خصوصی کمیٹی کی تجاویز اور سفارشات کی روشنی میں مجالس ، جلوسوں اور دیگر تقریبات کے لئے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے گا،شہر میں امن و امان کے قیام اور محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماءکا کردار لائق تحسین ہے ، ان خیالات کا اظہار سی سی پی او کریم خان نے ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میںامامیہ جرگہ کے نمائندہ وفد کے ساتھ بات چیت کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں سی سی پی اوکریم خان کی سربراہی میں امامےہ جرگہ کونسل پشاور کے ساتھ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں امامےہ جرگہ کونسل پشاور کے راہنما سردار سجاد حسین ، فرزند علی بنگش ،مظفر علی اخونزادہ،خواجہ عابد حسین ،سید محمد علی شاہ کاظمی،سید اظہر علی شاہ، اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی ،ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار ،ایس ایس پی کوآرڈینیشن سرفراز علی شاہ ،ایس پی سکیورٹی سید عنایت علی شاہ ،ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالسلام خالد، ایس پی رورل شوکت علی خان ،ایس پی کینٹ اشفاق خان ،ایس پی سٹی عتیق شاہ سمیت ایس ڈی پی اوز نے بھی شرکت کی، اس موقع پر سی سی پی او کریم خان نے کہا کہ پشاور پولیس محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی جلوسوں کے راستوں کا از سر نو جائزہ لینے کے بعد جلوسوں اور مجالس کے لئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے گا، سی سی پی او نے مزید کہا کہ جامع سکیورٹی پلان کے تحت فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی خاطر سی سی ٹی وی کیمروں میں اضافہ کیا جائے گا جس سے جلوسوں اور شہر کی مانیٹرنگ کرنے میں مدد ملے گی، اجلاس کے دوران سی سی پی او نے امامیہ جرگہ کے راہنماوں کو مخاطب کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے اوقات کار پر سختی سے عمل در آمد کرنے کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ سکیورٹی کے مسائل پیدا نہ ہوں، سی سی پی او نے شرکاءسے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے شےعہ علماءکا کردار اہمیت کا حامل ہے لہٰذا علماءاس ضمن میں اپنا کردار ادا کریںانہوں نے کہا کہ مل جل کر کوشش کریںگے کہ محرم کے پر انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے سی سی پی او کریم خان نے امامیہ جرگہ کونسل کے نمائندہ وفد کے شرکاءسے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پشاور پولیس ماضی کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے، انہوں نے محرم الحرام کے دوران تمام علماءکرام اور معززین علاقہ کے ساتھ مل کر شہر میں امن کی فضاءکو برقرار رکھنے کیلئے یکجا ہو کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی شہر کا امن برباد کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جبکہ شہر کے امن کیلئے پولیس ضلعی انتظامیہ اور حکومتی مشینری کے تعاون سے ایمانداری اور پوری جانفشانی کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں گے، سی سی پی او کریم خان نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران نفرت انگیز لیٹریچر اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، اس موقع پر انہوں نے علماءکرام سے بھی اپیل کی وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے نفرت آمیز رویوں اور اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کریں، سی سی پی او کریم خان نے واضح کیا کہ محرم کے دوران تمام مسالک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے ماضی میں نامساعد حالات کے باوجود پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کیا اور شہر کے امن کو قائم رکھا، انہوں نے مزید کہا کہ علماءکرام اس بار بھی شہر کے امن خاطر پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کریںاس موقع پر سی سی پی او کا کہناتھاکہ عشرہ محرم کا احترام کرنا کسی اےک فرقہ کا نہےں بلکہ پوری امت مسلمہ پر فرض ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے اور بالخصوص پشاو ر مےں قےام امن کےلئے پولےس افسران ¾ اہلکاروں اور تاجروں سمیت عام عوام اور مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے جو قربانےاں دی ہےں وہ ناقابل فراموش ہےں جن کو پولیس قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، انہوں نے کہا کہ محرم کے دوران ڈبل سواری،اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی جبکہ تمام ہوٹلوں ، ہاسٹلوں اور سرائیوں میں رہائش پزیرافراد کی مکمل ریکارڈ اور رجسٹریشن کی جائےگی، سی سی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ کا مقصد آپس میں تعاﺅن کرنااور سب مل کر ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کردار ادا کرنا ہے ملاقات کے آخر میں امامیہ جرگہ کونسل کے راہنماوں سردار سجاد حسین نے محرم الحرام کے لئے پولیس کی طرف سے جاری کوششوں اور دیگر تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے اجلاس کے دوران مختلف تجاویز اورسفارشات بھی پیش کیں جن پر سی سی پی او کریم خان کی جانب سے عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی