کشمیر کی آزادی کیلئے صرف پاکستان کی حمایت ہی کافی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

کشمیر کی آزادی کیلئے صرف پاکستان کی حمایت ہی کافی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
کشمیر کی آزادی کیلئے صرف پاکستان کی حمایت ہی کافی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک حمایت نہ بھی کریں تو بھی کشمیر کی آزادی کےلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کےلئے صرف پاکستان کی حمایت ہی کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدو جہد جاری رہے گی، پ±ر امن جدو جہد کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا، مسئلہ کشمیر پر ان ممالک میں کام کرنا ہے جہاں انسانی حقوق کی اہمیت ہے۔فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کھل کر سامنے آچکی ہے، انسانی حقوق کے علم برداروں کے دروازے کھٹکھٹانے امریکا آیا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کے مقابلے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -بین الاقوامی -