سنگین غداری کیس کاریکارڈ پرویز مشرف کے وکیل کے حوالے کردیا گیا

سنگین غداری کیس کاریکارڈ پرویز مشرف کے وکیل کے حوالے کردیا گیا
سنگین غداری کیس کاریکارڈ پرویز مشرف کے وکیل کے حوالے کردیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنگین غداری کیس کا مکمل ریکارڈپرویز مشرف کے وکیل کے حوالے کردیا گیا، عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کو تیاری کیلئے وقت دیتے ہوئے سماعت 24 ستمبرتک ملتوی کردی،جسٹس نذر اکبر نے کہا کہ سپریم کورٹ کاواضح حکم ہے التواکی گنجائش نہیں،آئندہ سماعت پراستغاثہ کے حتمی دلائل سنیں گے۔تفصیلات کے مطابق سنگین غداری کیس کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی،جسٹس نذراکبرکی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ، وکیل رضابشیرکانوٹیفکیشن تاخیرسے جاری کرنے پرعدالت برہم ہو گئی،کیس کامکمل ریکارڈ پرویزمشرف کے وکیل کے حوالے کردیاگیا،جسٹس نذر اکبر نے کہا کہ سپریم کورٹ کاواضح حکم ہے التواکی گنجائش نہیں،آئندہ سماعت پراستغاثہ کے حتمی دلائل سنیں گے،عدالت نے پرویزمشرف کے وکیل کو تیاری کیلئے وقت دیتے ہوئے سماعت 24 ستمبرتک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -