پنجاب حکومت نے میٹرو کے بعد اب بسوں کے کرائے کتنے بڑھا دیئے؟ شہریوں کیلئے پریشان کن خبر

پنجاب حکومت نے میٹرو کے بعد اب بسوں کے کرائے کتنے بڑھا دیئے؟ شہریوں کیلئے ...
پنجاب حکومت نے میٹرو کے بعد اب بسوں کے کرائے کتنے بڑھا دیئے؟ شہریوں کیلئے پریشان کن خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کھانے پینے کی مہنگی اشیا کے بعد سفر بھی مہنگا کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے پہلے میٹروبس کے کرایہ میں اضافہ کیا، اب عام بسوں اور ویگنوں کے کرائے بھی 35 فیصد بڑھا دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں پسی عوام کے لئے ایک اور بری خبر ہے، پنجاب حکومت نے غریب عوام کا سفر مزید مہنگا کر دیا ہے۔ عام بسوں، ویگنوں کے کرایوں میں 35 فیصد اضافے کی سمری منظور کر لی گئی ہے۔پنجاب حکومت نے ایک ہفتہ قبل میٹرو بسوں کے کرایوں میں 50 فیصد اضافہ کیا تھا۔ کارپٹ سڑک پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کا کرایہ فی کلومیٹر 93 پیسے سے بڑھا کر 1 روپے 23 پیسے، کچی سڑکوں پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کا کرایہ فی کلومیٹر 98 پیسے سے بڑھا کر 1 روپے 30 پیسے جبکہ ویگن اور منی بسوں کے کرایوں میں بھی فی کلومیٹر کے حساب سے 12 روپے تک بڑھا دئیے گئے ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب حکام کا کہنا ہے کہ ایک سال میں پٹرول 28 روپے اور ڈیزل 31 روپے مہنگا ہوا، جس کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کی تجویز دی گئی تھی جس کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب نے دیدی ہے۔