ختم نبوت قانون میں ترمیم موجودہ حکومت کو لے ڈوبے گی‘ دوست محمد کھوسہ

ختم نبوت قانون میں ترمیم موجودہ حکومت کو لے ڈوبے گی‘ دوست محمد کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عالیوالا(نامہ نگار)ڈیرہ غازیخان کی معروف سیاسی سماجی شخصیت ثناء اللہ خان کھوسہ کی شادی کی تقریبات مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ شادی کی تقریبات میں شرکت کے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران اپنا بویا ہوا کاٹ رہے ہیں۔ ختم نبوت قانون میں ترمیم موجودہ حکومت کو لے ڈوبے گی۔ آنحضور ؐ کے بعد پوری کائنات میں اور کوئی نبی نہیں آیا ۔ نبی آخرزمان کی شان مین گستاخی ناقبول معافی جرم ہے۔ آئندہ انتخابات میں سوچ سمجھ کر بھرپور حصہ لیں گے۔ انشاء اللہ اس دفعہ پورے علاقے سے کلین سوئپ کریں گے ۔ ہمارے ترقیاتی کام پورے علاقے میں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ ہم نے اپنے دور اقتدار میں ڈیرہ غازیخان کی ترقی کیلئے بے پناہ منصوبے جاری کیے۔ اس موقع پر سردار سیف الدین خان کھوسہ نے کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ وقت کی اہم ضروری ہے ،ہم آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو کر دہشت گردی ،کرپشن، لاقانونیت کا خاتمہ اور امن و امان کا بول بالا کریں گے۔ جس سے پاکستان میں ترقی کی راہیں نکلیں گی۔ پاکستان کو قرضوں سے نجات اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ شادی کی تقریبات بلوچ روایات کے مطابق بڑی دھوم دھام سے ادا کی گئی۔ شرکاء نے دولہا کو ڈھیروں مبارکباد پیش کی، شادی میں شرکت کرنے والوں میں سیاسی سماجی شخصیات ، منتخب نمائندے اور سرکاری و غیر سرکاری ملازمین کے علاوہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر سردار آصف زبیر خان کھوسہ، محمد خان کھوسہ، حاجی عبدالعزیز خان عمرانی چیئرمین جان محمد خان کھوسہ، چیئرمین محمد عمران کھوسہ، چیئرمین شیر باز خان بزدار، چیئرمین ناظم خان بزدار، چیئرمین اللہ ڈتہ بھمبھانی، چیئرمین ملک مرید احمد بھمبھانی، وائس چیئرمین مومن خان کھوسہ، چیئرمین ملک خالد خان، چیئرمین محمد نواز خان کھلول، چیئرمین طارق خان کھوسہ، چیئرمین حاجی خدا بخش کھوسہ، چیئرمین شاہد خان بغلانی، عبدالغنی خان کھوسہ، رانا محمد اکبر، شیخ لیاقت رفیق، شیخ اسرار احمد، شیخ توقیر وحید قریشی، یاسر خان کھوسہ ایڈووکیٹ، عطا اللہ خان کھلول، وائس چیئرمین عمران اللہ لاشاری، محمد اسماعیل خان کھوسہ، سابق چیئرمین عبدالرحمن خان کھلول، سابق چیئرمین حاجی محمد اقبال خان رخشانی، احمد حسن خان کھلول، غلام عباس کھوسہ، ملک صفدر حسین ، سلطان خان کھوسہ، اجمل خان کھوسہ، خان محمد خان کھوسہ، حافظ خادم حسین لاشاری، حاجی منظور حسین جندانی، سونا خان جندانی، مسرت خان دستی، مہر خان کھوسہ، حافظ فاروق احمد چنگوانی، عمر فاروق خان چنگوانی، میاں صابر بودلہ، محمد عرفان خان چنگوانی، عبدالعزیز خان شہانی، مختیار احمد چانڈیہ، ملک صلاح الدین ڈوگر، حاجی عبدالغفور خان لغاری، حاجی ساون خان سہرانی، لائق علی خان ایڈووکیٹ، منظور حسین کھوسہ، ریاض خان مستوئی، نصیر خان وڈانی، عبدالکریم زور، حافظ اللہ بخش تھہیم، عبدالسلام ساغر، محمد عمران تھہیم، سید غلام عباس شاہ ، ڈاکٹر عتیق الرحمن، ندیم اللہ کھلول، بہرام خان بزدار، حاجی عبدالمجید ہوتانی، نصر اللہ کھوسہ، ملک محمد شفیع ملانہ، محمد اقبال کھوسہ، رانا ثناء اللہ، ملک صادق حسین کھوہاوڑ، ملک ایاز سرور، میاں محمد اشفاق، حافظ غلام نبی خان لغاری کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔