آزاد کشمیر میں شہریوں نے نایاب نسل کا چیتا پکڑ لیا
آزاد کشمیر(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں شہریوں ںے نایاب نسل کا جنگلی چیتا زندہ پکڑ لیا۔
بھمبر دریالہ کے قریب نالہ پور داندہ میں مقامی افراد نے کتوں کی مدد سے چیتا کو دبوچ کراسے زنجیروں اور رسیوں باندھ دیا اور علاقہ میں لے آئے۔پکڑے گئے چیتے کو دیکھنے کے لیے شہریوں کا ہجوم امڈ آیا جبکہ چیتے کا بچہ معمولی زخمی بھی ہے۔
چیتا پکڑے جانے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور چیتے کے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔مقامی افراد کے مطابق چیتے کا بچہ درمیانے سائز کا ہے، جس کا وزن 20 سے 25 کلو گرام ہے۔ جسے مقامی افراد نے گزشتہ شب پکڑا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق چیتے کے بچے کو صحت یاب ہونے کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جائے گا۔