سوات کے علاقے سیدو شریف میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

سوات ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سوات کے علاقے سیدو شریف میں سینٹرل اسپتال کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
'جنگ " کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ناصر محمود نے بتایا ہے کہ ملزم نے اسپتال میں بھی فائرنگ کی تاہم اسے وہاں سے گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسپتال سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔