”پرویز الٰہی نے ایسا کام شروع کر دیا ہے جو پی ٹی آئی کیلئے ایک دھچکا ہے کیونکہ۔۔۔“ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کر کے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچا دی، جان کر عمران خان شدید پریشان ہو جائیں گے

”پرویز الٰہی نے ایسا کام شروع کر دیا ہے جو پی ٹی آئی کیلئے ایک دھچکا ہے ...
”پرویز الٰہی نے ایسا کام شروع کر دیا ہے جو پی ٹی آئی کیلئے ایک دھچکا ہے کیونکہ۔۔۔“ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کر کے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچا دی، جان کر عمران خان شدید پریشان ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہے لیکن پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءچوہدری پرویز الٰہی نے ایسا کام شروع کر دیا ہے کہ عمران خان کی پریشانی کی حد نہ رہے گی۔
معروف سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ ”پی ٹی آئی کیلئے دھچکا، مسلم لیگ (ق) کے رہنماءچوہدری پرویز الٰہی جو تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، پنجاب اسمبلی کے نومنتخب آزاد امیدواروں سے خود ہی رابطے کر رہے ہیں۔ ان کی کوشش سے ایک آزاد امیدوار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گیا ہے جبکہ کل ایک اور آزاد امیدوار شائد ان کی جماعت میں شامل ہو جائے۔ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ممکنہ امیدوار بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔“