ڈیل سٹین کا ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ

ڈیل سٹین کا ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ
ڈیل سٹین کا ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ

  

جوہانسبرگ(یواین پی) جنوبی افریقی فاسٹ باولر ڈیل سٹین نے آئندہ سال انگلینڈ میں ورلڈ کپ کے بعد مختصر طرزکی کرکٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ جب تک ممکن ہو وہ ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنے کاارادہ رکھتے ہیں۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق ڈیل سٹین کا کہناتھا کہ ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاہم وہ میگا ایونٹ کے بعد ملک کی جانب سے مزید وائٹ بال کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تجربے سے ٹیم کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں،ان کی صحت نسبتاً بہتر ہوچکی اور وہ پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل