25000 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کو ہوگی

25000 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کو ہوگی

لاہور (کامرس رپورٹر)سنٹرل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام25000روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی یکم اگست بدھ کو راولپنڈی میں ہو گی۔پہلا انعام 5کروڑروپے ایک انعام، دوسرا انعام 1کروڑ 50لا کھ روپے کے3 انعامات،تیسرا انعام3 لاکھ 12ہزارروپے کے1696 انعامات ہو نگے جو اس سال کی 19 ویں قرعہ اندازی ہے اور مجموعی طور پر26 ویں قرعہ اندازی ہے ۔

دریں اثناء سنٹرل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام7500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی یکم اگست بدھ کو کوئٹہ میں ہو گی۔پہلا انعام 1کروڑروپے 50لا کھ ایک انعام، دوسرا انعام 50لا کھ روپے کے3 انعامات،تیسرا انعام 93000روپے کے1696 انعامات ہو نگے جو اس سال کی 20 ویں قرعہ اندازی ہے اور مجموعی طور پر75 ویں قرعہ اندازی ہے۔

مزید : کامرس