شہری کے خلاف اغواء کا جھوٹا مقدمہ خارج کردیا گیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی انو سٹی گیشن کی انکو ائر ی کے بعد شہر ی کے خلا ف اغو ا کا جھو ٹا مقد مہ خا ر ج کر دیا گیا ۔پو لیس اہلکا روں سے رشو ت میں لیئے گئے 35ہز ار روپے بھی شہر ی کو واپس دلا دیئے گئے۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ نشتر کا لو نی پو لیس نے شہر ی اکبر خا ن ،عا شق وغیر ہ کے خلا ف اغو ا کا جھو ٹا مقد مہ 678-18درج کیا اور بعد ازاں اکبر خا ن سے 35ہز ار روپے رشو ت لیکر رہا کر دینے کے معا ملے کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملک اویس نے انکوائر ی کا حکم ایس پی ما ڈل ٹا ؤ ن عمر ان سھیٹی کو دیا ۔انکو ائر ی کے دوران پتہ چلا کہ اغو ا کا مقد مہ درج کر نے سے قبل ہی مغو ی ؒ اپنے گھر میں مو جو د پا یا گیا ۔مد عی مقد مہ یو نس خا ن نے ذاتی رنجش کی وجہ سے اپنے رشتہ داروں اکبر خا ن وغیر ہ کو جھو ٹے مقد مے میں ملو ث کیا ۔انکو ائر ی کے دوران ایس پی نے 35ہز ار روپے رشو ت لینے والے اے ایس آ ئی اشر ف سے رقم شہر ی یو نس کو واپس دلا دی اور جھو ٹا مقد مہ بھی خا ر ج کر دیا ۔اس با رے میں اکبر خا ن کا کہنا ہے کہ مجھے پو لیس نے دو دن حبس بے جا میں رکھا اور رشو ت بھی لی۔اب مقد مہ خا رج ہو نے کے بعد میں مد عی مقدمہ یو نس خا ن کے خلا ف ہتک عز ت کا مقد مہ درج کر وا ؤ ں گا ۔