پنجاب بھر میں758حادثات، 6افراد جاں بحق،519شدید زخمی

پنجاب بھر میں758حادثات، 6افراد جاں بحق،519شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے758مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں519افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں352افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات06افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 381ڈرائیوز،24کم عمرڈرائیورز394مسافراور102پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ177ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 193متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد79حادثات میں92متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 63حادثات میں67متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل877متاثرین میں698مرد اور179خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں133 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور507افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ137زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں635موٹر سائیکلز،114آٹو رکشے،77موٹر کاریں، 36وین9مسافر بسیں،24ٹرک اور84دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -