سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے 2مشکوک افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے 2مشکوک افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے سے دو مشکو ک افراد کو حراست میں لے کر ان سے اسلحہ برآمد کرتے ہوئے تفتیش کے لیے مقامی تھانے منتقل کردیا،بتایا گیا ہے کہ پرانی انارکلی کی حدود میں سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے سے دومشکو ک افراد کو پکڑ لیا گیا اور تلاشی لینے پر ان دونوں سے 30بور کے پسٹل بمعہ گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔ان زیر حراست افرا د کی شناخت ارشد اور شیراز کے نا م سے ہوئی اس کے علاو ہ یہ مقامی رہائشی ہیں اور ان کے پاس موجود پسٹل بھی لائسنسی ہیں تاحال پھر بھی ان کو تھانے پوچھ گچھ کے لیے لے جایا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -