آزادانہ اور شفاف الیکشن کرانے کی ذمہ داری کو ایمانداری سے نبھایا

آزادانہ اور شفاف الیکشن کرانے کی ذمہ داری کو ایمانداری سے نبھایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ حکومت نے آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانے کی ذمہ داری کوایمانداری کیساتھ نبھایا، تمام جماعتوں کویکساں مواقع فراہم کئے، جمہوریت کے تسلسل کیلئے پاکستان کے عوام نے بھی با شعور ہونے کا ثبوت دیا ۔ایک بیان میں نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں پرامن اور شفاف انتخابات کا انعقاد ایک چیلنج تھا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس چیلنج میں سرخرو ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران موثر مانیٹرنگ کی وجہ سے امن و امان کے قیام میں مدد ملی اور پولیس کے لاکھوں جوانوں نے سخت موسم کے باوجود تندہی سے فرائض سرانجام دے کر پولیس فورس کا نام بلند کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنے پر ووٹرزاور میڈیا کا بھی مشکور ہوں۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے تاہم اس مرض سے بچاؤ کے بارے میں لوگوں کو آگہی دینا انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے موثر تدارک کیلئے حکومت کے ساتھ معاشرے کو بھی اپنا کردارادا کرنا ہو گا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اسلام آباد میں گھر میں آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے سابق اٹارنی جنرل پاکستان عرفان قادر کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب

مزید :

صفحہ اول -