پاکستان ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی جذو، ترقی و استحکام کے اہداف کو برقرار رکھے گا: چین

پاکستان ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی جذو، ترقی و استحکام کے اہداف کو برقرار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (آئی این پی) چین نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کامیابی سے سیاسی منتقلی کرے گا، پاکستان استحکام اور بہتر ترقی کے اہداف کو برقرار رکھے گا، پاکستان چین کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے، چین پاکستان سے اپنی دوستانہ و برادرانہ تعلقات قائم رکھے گا، عمران خان اور ہر پاکستانی پاک چین مضبوط اور گہری دوستی کا حامی ہے، سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے، گھریلو صورتحال میں تبدیلی سے گہرے دوستوں کے روابط میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امید ہے پاکستان کامیابی سے سیاسی منتقلی کرے گا۔ پاکستان کو ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ چین کی پاکستان میں سیاسی استحکام کے لئے ہر ممکن مدد کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان چین کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے۔ چین پاکستان سے اپنی دوستانہ و برادرانہ تعلقات قائم رکھے گا۔ انہوں نے عمران خان سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر عمران اور ہر پاکستانی پاک چین مضبوط اور گہری دوستی کا حامی ہے۔ ہمارے تعلقات پاکستان سے مزید بہتر ہوں گے۔ سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صورتحال میں تبدیلی سے گہرے دوستوں کے روابط میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پاکستان ہمیشہ سے چین کے لئے اہم رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -