ہمارے ہاتھ پاؤں باند ھ کر انتخابات میں اتارا گیا،مشاہد اللہ

ہمارے ہاتھ پاؤں باند ھ کر انتخابات میں اتارا گیا،مشاہد اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ پاؤں باند ھ کر انتخابات میں اتارا گیا۔انتخابات میں اداروں نے سکیورٹی کے امور سنبھالنے کے بجائے پولنگ کا سسٹم ہی اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔ ایک سال سے ہماری پارٹی کو ٹارگٹ کیا گیا۔ عمران خان کو چھوٹ دی گئی ، جب ان سے بات نہ بنی تو ادارے خود انتخابات کے نتائج پر حاوی ہو گئے۔ عمران خان وزیر اعظم کے بجائے سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بن جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کو سیٹیں اس ڈر سی دی گئیں کہ کہیں وہ مسلم لیگ (ن) سے نہ مل جائے۔ ہم نے ہمیشہ ہار کر بھی شکست تسلیم کی مگر اس انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر،کراچی ڈویڑن کے صدر علی اکبر گجر ،این اے 247سے مسلم لیگی امیدوارافنان اللہ اوراین اے 248سے امیدوارسلمان خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سنیٹرمشاہداللہ خان نے کہا کہ ہم اس سسٹم کو ختم نہیں کرنا چاہتے بلکہ ہم جمہوریت کو جمہور کے طرز سے چلانے کا عزم رکھتے ہیں۔ یہ 1970 ء4 کا وقت نہیں۔ عوام نے کھل کر دیکھا کہ نتائج کے ساتھ کیا کیا گیا۔ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو ایک کمرے میں بند کر دیا گیا تھا اور ہمارے پولنگ ایجنٹس کو خالی بیلٹ باکس نہ دکھائے گئے ۔
مشاہد اللہ

مزید :

صفحہ آخر -