کمشنر ملاکنڈ کی مینگورہ شہر کی صفائی مہم چلانے کی ہدایت

کمشنر ملاکنڈ کی مینگورہ شہر کی صفائی مہم چلانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)کمشنرملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام شاہ نے عام انتخابات کی گہما گہمی کے بعد مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں کی صفائی و ستھرائی اور خوبصورتی کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے انہوں نے سوات کے علاوہ مالاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو بھی شہروں اور قصبوں کی صفائی کیلئے بلدیاتی عملے کو فعال بنانے کا حکم دیا ہے کمشنر آفس سید و شریف میں ایک اجلاس کے دوران انہوں نے سوات کے ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم کو تاکید کی کہ ڈبلیو ایس ایس سی ،میونسپلٹی اور دیگر بلدیاتی اداروں کو فوری طور فعال بنا کر صفائی مہم چلائی جائے اور انتخابات کے دوران شاہراہوں اور گلی کوچوں کی سٹریٹ لائٹس کے پولز پر نصب کردہ بینرز و پینافلیکس سمیت انتخابی مواد، کوڑا کرکٹ اور ملبہ جات ہٹانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ شہروں میں صفائی کے علاوہ شہر یوں کی آمد و رفت اور سہولیات میں حائل رکاوٹیں فوری دور ہوں اور وہاں کی رونقیں بحال کی جا سکیں۔