چارسدہ میں متعدد تھانوں کے ایس ایس اوز ادھر اُدھر

چارسدہ میں متعدد تھانوں کے ایس ایس اوز ادھر اُدھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ)چارسدہ میں متعدد تھانوں کے ایس ایس اوز ادھر اُدھر کر دئیے گئے ۔ ایس ایچ او شبقد ر لائن حاضر ۔ ولایت خان ایس ایچ شبقدر اور افتخار خان ایس ایچ ا و سر ڈھیری مقرر ۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد ندیم بخاری نے مختلف تھانوں کے ایس ایچ او ز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ ایس ایچ اوتھانہ سرڈھیری ولایت خان کو ایس ایچ او تھانہ شبقدر اور افتخار خان کو ایس ایچ او سرڈھیری تعینات کیا گیا جبکہ ایس ایچ او شبقدر عارف خان کو فوری طور پر پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کی ہدایا ت جاری کئے گئے ۔