ادائیگی بند‘ پراونشل بلڈنگز کے ٹھیکیداروں نے منصوبوں پر کام روک دیا
ملتان ( سٹاف رپورٹر) 3ماہ سے ادائیگیاں نہ ہونے پر بلڈنگز ٹھیکیداروں نے تعمیراتی منصوبے ادھورے چھوڑ دئیے ۔ تفصیل کے مطابق ملتان سمیت صوبے بھر میں پراونشل (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
بلڈنگز ایم اینڈ آرو کنسٹرکشن کے فنڈز رکنے کے باعث ٹھیکیداروں نے تعمیراتی منصوبوں پر کام روک دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مئی 2018سے تعمیراتی منصوبو ں کے فنڈز رکے ہوئے ہیں ۔اس بارے میں سابقہ پنجاب حکومت نے سرکاری عمارتوں کی تعمیر و مرمت کے جاری کام مکمل کرنے کیلئے پلاننگ نہیں کی جس کے باعث ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں نہیں ہو سکیں اور انہوں نے کام روک دیا۔با اثر ٹھیکیداروں نے ہاتھ پا ؤں مارے اور ادائیگیاں کرالیں مگر بیشتر ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں نہیں ہو سکی ہیں جس کے باعث سرکاری عمارتوں کی تعمیر و مرمت کے کام ادھورے ہیں جن کی طویل فہرست ہے ۔ان کو مکمل کرنے کے لئے اربوں روپے کے فنڈز درکار ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ نئی حکومت آنے کے بعد فنڈز ملنے پر ہی کام شروع ہوں گے مگر ان منصوبو ں کی لاگت بڑھنے خدشہ ہے ۔
کام روک دیا