جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر عوام کا احساس محرومی ختم کریں گے، زرتاج گل

جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر عوام کا احساس محرومی ختم کریں گے، زرتاج گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) الیکشن انتہائی شفاف ہو ئے ،پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں ملک کو معاشی و دیگر بحرانوں سے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
نکالنے کے لئے جمہوری قوتیں کپتان کے ہاتھ مضبوط کریں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنا کر کروڑوں عوام کا حساس محرومیوں کو دو ر کریں گے ڈیرہ غازی خان اور ٹرائبل ایریا تمن لغاری میں عوام پر کسی کو ظلم نہیں کرنے دیں گے عوام کی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کر تی ہوں ووٹ دینے والوں کے اعتماد پر پورا اتروں گی پی ٹی آئی کے دور میں کسی کو کرپشن نہیں کرنے دیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی ڈیرہ غازی خان سے ممبر قومی اسمبلی محترمہ زرتاج گل اخوند نے اپنی رہائش گاہ اور پارٹی مرکزی آفس پر پارٹی کارکنوں اور مبارکباد دینے والے حامیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور تمن لغاری میں حقیقی تبدیلی آگئی ہے اور پس ماندہ بنیادی سہولتوں سے محروم حلقے کے لوگوں پر اب کسی سردار ،وڈیرے اور سرمایہ دار کو ظلم کر نے کی جرات نہیں ہو گی اور نہ ہی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کسی کو کرپشن کرنے دیں گے انہوں نے اپنے حامیوں اور ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور اپنی اولین ترجیحات میں عوام کے بنیادی مسائل کا حل عوام کی عملی خدمت اور حلقے کی تعمیر و ترقی ہو گی