علاقہ کی محرومیاں ختم کریں گے: جاوید اختر انصاری
گے: جاوید اختر انصاریملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین ورکرز اتحاد گروپ کی طرف سے نومنتخب ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا اور اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر نومنتخب ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی عوام نے چیئرمین تحریک (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
انصاف عمران خان کے نظریئے کو پیش نظر رکھتے ہوئے بھاری مینڈیٹ سے نوازا جس پر حلقہ کی عوام کا مشکور ہوں۔ تحریک انصاف کی جیت میں خواتین ورکرز کی بہت محنت شامل ہے جنہوں نے خواتین ووٹروں کو گھروں سے لے کر ووٹ کاسٹ کروائے۔ میں شعبہ خواتین کا بہت مشکور ہوں انشاء اللہ عمران کے نظریئے کے مطابق پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ علاقہ کی محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہوگی۔ میری سیاست کا بنیادی مقصد حلقہ کی عوام کی ترقی اور عوام کی خدمت ہے۔ اس موقع پر ورکرز اتحاد گروپ شعبہ خواتین کے سرپرست اعلیٰ رانا ندیم‘ صدر نبیلہ بٹ اور جنرل سیکرٹری زی عابد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان شہر میں پی ٹی آئی کی جیت اور تمام ورکرز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انشاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت میں جو عوام نے عمران پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ ہمارے ایم این اے‘ ایم پی اے پورے اتریں گے۔ اس موقع پر رانا ندیم‘ صدر نبیلہ بٹ کی طرف سے حاجی جاوید اختر انصاری ایم پی اے کی جیت اور پی ٹی آئی کی جیت پر مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر رافیہ جاوید‘ شکنتلہ دیوی‘ رانا سلمان‘ رانا کلیم کونسلر‘ اعجاز بھٹی‘ محمد عباس و دیگر شریک تھے۔
جاوید اخترانصاری