تحریک انصاف کی کابینہ مختصرہوگی،ڈاکٹر بابر اعوان
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
ہے کہ تحریک انصاف کی کابینہ مختصر ہوگی، انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہو ئی اگر کسی کو شوق ہے کہ وہ کوئی حلقہ کھلوانا چاہتا ہے تو بڑے شوق سے آئے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے داکٹر بابر اعوان نے کہاکہ عمران خان نے جو روڈ میپ دیا ہے اس پر 100 فیصد عمل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جو قوتیں چاہتی تھیں کہ پاکستان میں انتخابات نہ ہوں انہیں منہ کی کھانا پڑی اورسب سے بڑی شکست بلوچستان کے لوگوں نے دی ۔
ڈاکٹر بابر اعوان