تحریک انصاف کا شبیر علی قریشی سے رابطہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پی ٹی آئی نے حلقہ این اے 181 سے جیتنے والے آزاد امیدوار شبیر علی قریشی سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔اس بارے تفصیل کے مطابق حلقہ این اے181میں سابق ایم این اے الحاج ملک سلطان محمود ہنجرا کو شکست دیکر جیتنے والے آزاد امیدوار شبیر علی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
قریشی سے گزشتہ روزتحریک انصاف کی کور کمیٹی نے رابطہ کرکے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی،جس پرشبیر علی قریشی اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کی مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کا کہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے این اے 181 میں شبیر علی قریشی کو ٹکٹ دینے کی بجائے سابق گورنر پنجاب مصطفی کھر کو دی تھی جس پرتحریک انصاف کے باغی امیدوار شبیر علی قریشی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ کر کامیاب ہوئے ہیں۔
رابطے شروع