ڈاکٹر عامر لیاقت نے آل پارٹیز کانفرنس کی اس تصویر کی ایسی میمی شیئر کر دی ، دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

ڈاکٹر عامر لیاقت نے آل پارٹیز کانفرنس کی اس تصویر کی ایسی میمی شیئر کر دی ، ...
ڈاکٹر عامر لیاقت نے آل پارٹیز کانفرنس کی اس تصویر کی ایسی میمی شیئر کر دی ، دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈاکٹر عامر لیاقت پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر کراچی کے حلقہ این اے 245 سے کامیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مبارک باد ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کی ایسی میمی ٹویٹر پر شیئر کر دی ہے کہ دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام ہونے والی کل جماعتی کانفرنس نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا۔جس پر عامر لیاقت نے ٹویٹر پر ایک ممی شیئر کر دی ہے جس میں پوری اپوزیشن کی ایک تصویر کو امریش پوری کی تصورکو معنی خیز انداز میں جوڑا گیاہے ۔

آپ نے بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ”نائیک “ تو ضرور دیکھی ہو گی جس میں انیل کپور نے ”شیوا جی “ کا کردار نبھایا ہے اور فلم میں امریش پوری انہیں ایک روز کیلئے صوبے کا وزیراعلیٰ بنا دیتے ہیں جس کے بعد وہ بڑی پریشانی میں گھر جاتے ہیں اور انیل کپور دھڑا دھڑ صوبے کے مسائل کو ختم کرنے میں جٹ جاتے ہیں ۔

مزید : قومی