پی پی 226 کہروڑ پکا، دوبارہ گنتی پر بھی ن لیگ کے شاہ محمد جوئیہ کامیاب قرار

کہروڑپکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 226 کہروڑپکا میں دوبارہ گنتی پر بھی ن لیگ کے شاہ محمدجوئیہ کامیاب قرار پا گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی امیدوارفرازنون نے پی پی 226 میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی،فریقین کی موجودگی میں ووٹوں گنتی پر بھی (ن)لیگ کے شاہ محمدجوئیہ کامیاب قرارپا گئے ۔
واضح رہے کہ پوسٹل بیلٹ پیپرزکی گنتی میں پی ٹی آئی کے فرازنون نے 65، آزادامیدوارنواب رضی اللہ 20،(ن)لیگ کے شاہ محمدنے 17ووٹ لئے تھے۔تاہم ن لیگ کے شاہ محمد جوئیہ 41 ہزار835 ووٹ لے کرجیت گئے تھے جبکہ پی ٹی آئی امیدوارفرازنون 39ہزار347ووٹ حاصل کرسکے تھے۔