عمران خان کی فتح پر دبئی کے نائٹ کلب میں تحریک انصاف کا ترانہ چلا دیاگیا، ویڈیو سامنے آگئی

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ہونیوالے حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف کو واضح برتری ملی ہے اور کچھ آزاد اراکین اسمبلی کو ساتھ ملا کر پی ٹی آئی حکومت بنانے جارہی ہے ، ایسے میں ملک میں بھی جشن منایا جارہاہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور پی ٹی آئی کی جیت کی خوشی میں دبئی کے نائٹ کلب میں بھی ’تبدیلی آگئی ہے یارو‘ ترانہ چلادیاجس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔ویڈیو دیکھئے
یہ ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ سا برپا ہوگیا اور صارفین نے بھی اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کیا، وامق نعیم نے لکھا کہ ’ یہاں تک کی کلب بھی عمران خان کی جیت کا جشن منارہےہیں‘
معیز علی نے اپنے چند دوستوں کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ چیک کرو، یہی تبدیلی مجھے چاہیے ۔
عثمان سرور نے وضاحت کرتے ہوئے لکھاکہ ’ یہ بالی ووڈ کلب ہے جو صوفائیٹ ہوٹل ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں واقع ہے ، میرے بھارتی باس نے سپیشل ڈی جے کو کہہ کر یہ ترانہ لگوایا ہے ، میں خود بھی وہیں پر باس کیساتھ تھا‘۔
انس احمد نے دوست سے فرمائش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ بھائی رات کی ٹکٹ کرواؤ، ہمیں یہاں جانا ہے ‘۔
کلب کے بھارتی مالک کی طرف سے یہ ترانہ چلائے جانے پر پاکستانیوں نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور عثمان سرور نے لکھا کہ ’ہم پاکستانیوں کی وجہ سے یہ ترانہ چلایاگیا جس پر ہم نے شکریہ بھی ادا کیا‘۔