بھارت، ریاست اوڈیسہ میں شدید بارشیں، 20 افراد ہلاک

بھارت، ریاست اوڈیسہ میں شدید بارشیں، 20 افراد ہلاک
بھارت، ریاست اوڈیسہ میں شدید بارشیں، 20 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی ریاست اوڈیسہ میں مون سون بارشوں کے باعث 20 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ریاست کے 20 سے زائد علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا کہ ریاست اوڈیسہ سمیت متعدد علاقے گزشتہ ماہ جون سے شدید بارشوں کی لیپیٹ میں ہیں ‘جس کے نتیجے میں اب تک 500سے زائد افراد ہلاک اور 200سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں، تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں‘شہری غیر ضروری سفرکرنے سے گریز کریں‘موسم کی یہ صورتحال آئندہ کئی روز تک بھی جاری رہ سکتی ہے۔