رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی ایک دن میں2بار گرفتاری ،2باررہائی ، منفردریکارڈ بناڈالا

رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی ایک دن میں2بار گرفتاری ،2باررہائی ، ...
رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی ایک دن میں2بار گرفتاری ،2باررہائی ، منفردریکارڈ بناڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی پولیس نے تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیر خان کو5 ساتھیوں سمیت گرفتارکیا اور کچھ دیر تھانہ فیرئیر میں رکھ کر رہا کردیا، چند گھنٹے بعد ان کودوبارہ حراست میں لے کر فیرئیر تھانہ منتقل کردیا گیاجبکہ دوگھنٹے بعد پھر ان کو ضمانت پررہا کردیا گیا
دنیا نیوز کے مطابق عالمگیر خان کو ساتھیوں سمیت اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پریس کانفرنس کرنے تین تلوار پہنچے تھے ۔گرفتار افراد کو مختلف تھانوں جبکہ عالمگیر خان کوفیرئیر تھانے میں منتقل کیا جہاں سے کچھ دیر بعد رہا کردیا گیاجبکہ چند گھنٹے بعد ان کودوبارہ حراست میں لے کر فیرئیر تھانہ منتقل کردیاجہاں سے دو گھنٹے بعد ان کودوبارہ ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔
ایس ایس پی ساﺅتھ شیراز نذیر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سے بات ہوئی ہے اور کسی کو سڑک پر پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 10اور تحریک انصاف کے 40کارکن زیر حراست ہیں ۔
واضح رہے کہ وزیر بلدیات سعید غنی کے دفتر کے باہر فکس اٹ کے کارکنوں کے احتجاج کے دوران پیپلز پارٹی اور فکس اٹ کے کارکنوں میں تصادم ہوا جس پر کراچی پولیس کی طرف سے گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -