دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری کی 66ویں سالگرہ کی تقریب

دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری کی 66ویں سالگرہ کی تقریب

  

دبئی (طاہر منیر طاہر)پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی 66ویں سالگرہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) گلف ریجن/مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام دبئی میں منائی گئی جس کا اہتمام پی پی پی ابوظہبی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ اظہر علی نے کیا۔ سالگرہ کی اس تقریب میں پی پی پی گلف ریجن و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس، اسلم ملک، امین سرگانہ، نثار خٹک، شفیق صدیقی، نجم جیلانی، صوفی فرحان نقشبندی، سمیع اللہ، شیخ اظہر علی، علی پرویز، سردار کامران الہٰی، ارجاز لاشاری، خرم شہزاد، نجمہ احسان اور احسان شفیق گوگا نے شرکت کی۔

اس موقع پر آصف علی زرداری کی سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی جبکہ سالگرہ کی مبارکباد کا تہنیتی پیغام آصف علی زرداری کو بھی بھجوایا گیا۔ پی پی پی کے جیالوں نے مل جل کر باآواز بلند جئے بھٹو، جئے بے نظیر اور آصف زرداری سب پہ بھاری کے نعرے لگائے۔ جیالوں نے اپنے پرخلوص جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کل بھی پی پی اور بھٹو خاندان کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ 

راہنماﺅں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے نہ صرف پیپلز پارٹی کی ساکھ کو برقرار رکھا بلکہ اسے بڑھاوا دیا اور ثابت کیا کہ وہ پاکستان میں سیاست کے بادشاہ ہیں۔ آصف علی زرداری کی پیپلزپارٹی کے لئے گرانقدر خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، ان کی سیاسی جدوجہد اور سیاسی سوجھ بوجھ کو ساری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ اس موقع پر آصف علی زرداری کی سیاسی جدوجہد او ران کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ تقریب کے آخر میں ان کی صحت و تندرستی کے لیے مشترکہ دعا بھی کی گئی۔