کورونا کی شرح اتنی زیادہ ہوگئی کہ کراچی میں 15 دن کے لاک ڈاﺅن کی سفارش کردی گئی

کورونا کی شرح اتنی زیادہ ہوگئی کہ کراچی میں 15 دن کے لاک ڈاﺅن کی سفارش کردی ...
کورونا کی شرح اتنی زیادہ ہوگئی کہ کراچی میں 15 دن کے لاک ڈاﺅن کی سفارش کردی گئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ صحت نے سندھ حکومت کو صوبائی دارالحکومت میں کورونا کیسز کی شر ح 30فیصد سے بڑھ جانے پر 15 دن کے لاک ڈاون کی سفارش کر دی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ نے محکمہ صحت کی سفارش کے پیش نظر جمعے کو کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں لاک ڈاون کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ 

دوسری جانب حکومت سندھ نے مکمل لاک ڈاون لگانے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) سے رابطہ بھی کر لیاہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئےجس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 131 ہوگئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -