شازیہ مری نے وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے نیا نام تجویز کر دیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے وزارت اطلاعات ونشریات کیلئے نیا نام تجویز کر دیا ، حکومت کو مشورہ دیا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کا نام تبدیل کر کے وزارت پروپیگنڈا رکھ دیں ۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ صحافی عزیز میمن کیس میں سندھ حکومت کی جانب سے کہیں بھی غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، صحافیوں کے تحفظ کا بل کی اپوزیشن مکمل حمایت کرتی ہے
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے اپنا انگوٹھا کاٹنے کو تیار ہیں ، لوگ پہلے ہی گھبراتے تھے کہ بچیوں کی شادی کرنی ہے اور سونا چاندی کتنا مہنگا ہے ، انہوں نے اس پر بھی 15فیصد ٹیکس عائد کر دیا،زراعت کے شعبے کے ساتھ بھی بے وفائی کی گئی ، یہ ہمارے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں ۔