لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ،پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 19جولائی تک توسیع

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے لانگ مارچ کےدوران توڑپھوڑاور سرکاری املاک کونقصان پہنچانےکے کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 19جولائی تک توسیع کر دی ۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کو متعلقہ تھانوں میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 19جولائی تک توسیع کر دی ۔