سندھ میں پانی کی کمی پر وفاق سے اختلاف ہے، صوبائی وزیرآبپاشی کابیان 

سندھ میں پانی کی کمی پر وفاق سے اختلاف ہے، صوبائی وزیرآبپاشی کابیان 
سندھ میں پانی کی کمی پر وفاق سے اختلاف ہے، صوبائی وزیرآبپاشی کابیان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی کی قلت کے مسئلے پر وفاق کے ساتھ اختلافات ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جام خان شورو کا کہنا تھا کہ سندھ کی نہروں میں 70 فیصد تک پانی کی کمی ہے تاہم روٹیشن پروگرام کے تحت فصلوں اور پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیرآبپاشی سندھ نے کہا کہ سندھ میں پانی کی قلت سے متعلق وفاق سے اختلاف ہے، نارا اور روہڑی کینال کو 7 ہزار 200 کیوسک پانی مل رہا ہے، سندھ کی دیگر کینالوں میں 70 فیصد تک پانی کی کمی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں فصلوں کی پیداوار کیلئے پانی کی کمی نہ کی جائے۔