خاتون نے خود کے دیوی ہونے کا اعلان کیا، کپڑے اتار ے اور ایئر پورٹ ورکر کے چہرے پر چاقو مار دیا

خاتون نے خود کے دیوی ہونے کا اعلان کیا، کپڑے اتار ے اور ایئر پورٹ ورکر کے چہرے ...
خاتون نے خود کے دیوی ہونے کا اعلان کیا، کپڑے اتار ے اور ایئر پورٹ ورکر کے چہرے پر چاقو مار دیا
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے شہر ٹیکساس میں واقع ڈیلس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  ایک خاتون نے خود کو "دیوی وینس" قرار دیتے ہوئے برہنہ ہو کر ایئرپورٹ کے عملے پر حملہ کر دیا۔ یہ واقعہ 14 مارچ کو پیش آیا جس میں خاتون نے ایک پنسل سے دو افراد کو زخمی کر دیا اور ایئرپورٹ کے ایک ریسٹورنٹ کے مینیجر کو چہرے پر چاقو مارا۔

نیوز 18 کے مطابق  اس خاتون کا نام سمانتھا پالما ہے اور وہ واقعے کے وقت  ایک "شدید ذہنی کیفیت" میں مبتلا تھی۔ ایئرپورٹ کی  ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ انفارمیشن ڈسپلے سکرین کو توڑ رہی ہے، پانی ہوا میں اچھال رہی ہے اور عجیب و غریب حرکات کر رہی ہے، جبکہ دیگر مسافر حیرانی سے یہ مناظر دیکھ رہے تھے اور کچھ افراد نے اس کی ویڈیو بھی بنا لی۔

واقعے کے دوران جب ایک مسافر نے اسے اپنا کوٹ پیش کیا تو سمانتھا نے غصے میں آ کر گالی دے دی اور پھر ڈسپلے سکرین توڑ دی۔ بعد ازاں پولیس جب موقع پر پہنچی تو وہ خون میں لت پت تھی تاہم یہ خون اس کا اپنا نہیں تھا۔ وہ ٹرمینل ڈی کے گیٹ ڈی ون  پر ایک ایمرجنسی دروازے کے پیچھے چھپی ہوئی تھی۔

پولیس کو بیان دیتے ہوئے سمانتھا نے کہا کہ اس نے اس دن اپنی ادویات نہیں لی تھیں۔ مزید یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ اپنی آٹھ  سالہ بیٹی کے ساتھ سفر کر رہی تھی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ خود کو ڈزنی کی مشہور شہزادیوں، ایریل اور پوکا ہونٹس، سمجھتی ہے۔

حکام نے سمانتھا پالما کو ایک جان لیوا ہتھیار سے حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا اور اسے ابتدائی طور پر ایک ذہنی صحت کی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -