ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 

 ایک بھوکے شخص غریب کو کھانا کھلا دیں جو بات پریشان کر رہی ہے ان شاءاللہ اس کا حل نکل آئے گا آج ایک پرانے کام کے دوبارہ شروع ہونے کی خبر بھی آ سکتی ہے۔

 برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 

 خود کو ان معاملات سے دور رکھیں جس میں تھوڑا سا بھی خطرہ دکھائی دے آپ کے لئے آج یہ کسی بھی طرح سے مناسب نہیں ہے ورنہ جس چیز سے بھاگ رہے تھے سامنے ہو گی۔

 برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 آج کا دن مالی لحاظ سے بہتر ہے اس میں اگر آپ کی ضرورت بھی پوری ہو جائے تو شکر ادا کریں۔ آج آپ کو کسی طرف سے کوئی پیشکش بھی ملنے کی بہت امید ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 صبح ہی صدقہ دیں اور گھر کی چھت پر پرندوں کے لئے پانی اور خوراک بھی رکھیں اس عمل کا صرف چند دنوں میں فائدہ دیکھیں۔ ہر پریشانی ان شاءاللہ بھاگ جائے گی۔

 برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں بار بار مداخلت کر رہا ہے۔ آپ کو اندازہ ہے تو اس کو دور رکھیں اور جن معاملات میں خطرہ محسوس ہو رہا ہے پہلے ان کو دیکھیں۔

 برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 گھر میں ابھی کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے آپ جس بھی طرح کی بات کریں گے کوئی نہیں سمجھے گا۔ اس لئے آپ اپنے دماغ خراب مت کریں اور کچھ دن برداشت سے کام لیں۔

 برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 اپنے موجودہ کام کو فی الحال بدلنے کی کوشش مت کریں ان شاءاللہ اسی میں فائدہ ہوگا بس تھوڑا سا انتظار کر لیں۔ جو لوگ زبردستی کریں گے وہ آج مشکل میں آ سکتے ہیں۔

 برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 آپ کو بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ شاٹ کٹ راستہ اختیار مت کریں ورنہ کسی مسئلے میں آ جائیں گے اور اپنے ذہن کو ہر ممکن صاف رکھ کر کام کرنے کی ضرورت بھی ہے۔

 برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 آپ کے سامنے جو ساری طرف خاموشی ہے اگر یہ رہے تو بہتر ہی ہے۔ اگر راز کھل گئے دوسروں کے آپ کے سامنے تو بہت دکھ ہوگا۔ شاید آپ غصے میں کسی سے جھگڑ نہ پڑیں۔

 برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 صدقہ جاری رکھیں یہ آپ کے لئے بہت ضروری ہے آپ بلا وجہ کی کسی جکڑن کا شکار ہیں اور یہ قدرتی ہے یا حی یا قیوم کا ورد کریں اور پس پردہ ہی رہیں۔

 برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 

 آج اچھا دن تو ہے مگر آپ جو ہر چھوٹی موٹی باتوں پر غصہ کرتے رہتے ہیں وہ خطرناک ہے۔ اس سے آپ اپنوں سے مسلسل دور ہو رہے ہیں اور دوست بھی بھاگ رہے ہیں۔

 برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 آپ کے لئے آج تھوڑا سا نازک دن ہے جس میں کچھ فیصلے کرنے کا بھی موقع ملے گا اور اگر تیر نشانے پر لگ گیا تو پھر چل کر آپ کو زندگی گزارنا آسان ہوگا۔