نوں جماعت کے امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہونگے

  نوں جماعت کے امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہوربورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ بورڈ کے زیر اہتمام نویں جماعت کے سالانہ امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔ترجمان لاہوربورڈ کے مطابق 28 مارچ اور 4 اپریل کو ہونے والے امتحان شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

 ترجمان لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے مطابق 28 مارچ کو ترجمہ القران اور غیر مسلموں کیلئے ایتھکس کا پرچہ شیڈول کیمطابق ہوگاجبکہ 4 اپریل کو فیشن ڈیزائننگ، آرٹ، ماڈل ڈرائنگ، فزیالوجی اور ماحولیاتی مطالعہ کے پیپر ہونگے۔