کراچی، اکتوبر کے مہینے میں بھی ہیٹ ویو جیسی صورتحال

کراچی، اکتوبر کے مہینے میں بھی ہیٹ ویو جیسی صورتحال
کراچی، اکتوبر کے مہینے میں بھی ہیٹ ویو جیسی صورتحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائدمیں آج شدید گرمی ریکارڈ کی گئی جبکہ نمی کا تناسب 56 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق گذشتہ کئی روز سے مختصر وقت کے لیے بند سمندری ہواؤں نے جزوی طورپربحالی کے دوران نمی کے تناسب کوبڑھادیا،جس کی وجہ سے دن کے وقت لوکے تھپیڑے چلےاورہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی۔ واضح رہے کہ گذشتہ کئی روزکےدوران شہرکا موسم بلوچستان کی گرم صحرائی ہواؤں کی وجہ سے گرم وخشک رہا،جس کے دوران نمی کا تناسب قدرے کم رہا،محکمہ موسمیات کےمطابق پیرکوشہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.6ڈگری رہا،تاہم ہوامیں نمی کاتناسب 56فیصد تک بڑھنے اورتیزدھوپ کی وجہ سےاصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری اضافی(46ڈگری کے قریب)گرمی کی شدت محسوس کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبرکا مہینہ عموماً دو موسموں کے درمیان منتقلی کا مہینہ کہلاتاہے،جس کے دوران گرمی کی صورتحال بھی پیدا ہوتی ہے، اسی وجہ سے ہرسال مئی اورجون کے علاوہ اکتوبرکو بھی گرم مہینوں میں شمارکیا جاتا ہے،تاہم رواں سال گرمی کی شدت زیادہ رہی۔

مزید :

ماحولیات -