شیرمیاندادخان کافیس بک پر آفیشل پیج

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال وموسیقار استاد شیرمیانداد خان نے فیس بک پر اپنا آفیشل پیج بنا لیا،اس پیج کے علاوہ اور کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے باقی سب فیک ہیں۔ شیرمیانداد خان نے بتایاکہ وہ ایک عرصہ سے اپنے نام سے بنے ہوئے جعلی اکاؤنٹس دیکھ رہے تھے جن پر ان کے پرستاروں کو دھوکہ دیا جارہاتھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ اپنی پروفیشنل مصروفیات کی بناء پر اس طرف باقاعدہ دھیان نہیں دے پارہے تھے جس کا فائدہ یہ دو نمبر لوگ اٹھا رہے تھے اب انہوں نے پرستاروں کی طرف سے ملنے والی شکایات کے پیش نظر اپنا ذاتی فیس بک اکاؤنٹ بنا لیا ہے جس پر وہ روزانہ دو گھنٹے لائیو ہوا کرینگے۔
اس دوران وہ اپنے پرستاروں سے باتیں کیا کریں گے ان کے سوالات کے جواب دیا کریں گے اور ان کی فرمائش پر لائیو گیت اور قوالی بھی سنایا کریں گے۔شیرمیاندادخان نے کہاکہ اس آفیشل پیج پر میری تمام تر نئی پرانی ویڈیوز ،تصاویر اور مصروفیات کی تفصیل بھی اپلوڈ کی جائے گی اور پرستار کسی بھی قسم کی اپ ڈیٹس فوراً حاصل کرسکیں گے شیرمیانداد خان نے مذید بتایاکہ آفیشل بنانے کے پہلے روز ہی بہت اچھا رسپانس ملا ہے اور پرستار ان سے لائیو ملاقات کرکے بہت خوش بھی ہیں انشا ء اللہ اب وہ اپنی مصروفیات سے وقت نکال کرروزانہ لائیو ہوا کرینگے۔ان دنوں وہ اپنے نئے البم کی ریکارڈنگ میں بھی مصروف ہو چکے ہیں۔